شہر لاہور میں شدید گرمی کا راج

06-22-2023

(لاہور نیوز) شہر لاہور میں شدید گرمی کا راج ہے۔ درجہ حرارت 43 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔

سورج اپنے رنگ دکھانے لگا۔ شہر کا موسم شدید گرم ہو گیا۔ شہریوں کے چہرے مرجھا گئے۔ کم سے کم درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ، پارا 43 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا کی رفتار 5 کلو میٹر فی گھنٹہ، نمی کا تناسب 63 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔ رواں ہفتہ کے دوران پنجاب کے بیشتر علاقے گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے۔ رواں دنوں میں درجہ حرارت معمول سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔ ادھر لاہور فضائی آلودگی کی فہرست میں ساتویں نمبر پر چلا گیا۔ شہر کا اوسط ایئر کوالٹی انڈیکس 161 ریکارڈ کیا گیا۔ جوہر ٹاؤن میں 150، ڈی ایچ اے فیز فائیو میں 152 اے کیو آئی رہا۔ طبی ماہرین کے مطابق گرمی کی شدت میں اضافے کے باعث شہری مشروبات کا استعمال زیادہ سے زیادہ کریں اور سر کو کپڑے سے ڈھانپ کر رکھیں۔