عسکری ٹاور جلاؤ گھیراؤ کیس: خدیجہ شاہ کی درخواست ضمانت مسترد

06-22-2023

(لاہور نیوز) انسداد دہشت گردی عدالت نے عسکری ٹاور حملہ کیس میں خدیجہ شاہ کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں گلبرگ میں عسکری ٹاور میں جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، خدیجہ شاہ نے اپنے وکیل کی وساطت سے ضمانت دائر کی تھی۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے خدیجہ شاہ کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست مسترد کردی۔ یاد رہے کہ لاہور کے تھانہ گلبرگ کی پولیس نے سابق وزیر خزانہ سلمان شاہ کی بیٹی خدیجہ شاہ کیخلاف مقدمہ درج کر رکھا ہے۔