لیسکو کو 800 میگاواٹ شارٹ فال کا سامنا، گھنٹوں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ

06-22-2023

(لاہور نیوز) لاہور الیکٹرسٹی سپلائی کمپنی (لیسکو) کی بجلی کی طلب 5400 میگاواٹ سے تجاوز کر گئی جبکہ لیسکو کو 4600 میگاواٹ بجلی فراہم کی جا رہی ہے، لیسکو کو 800 میگاواٹ بجلی کے شارٹ فال کا سامنا ہے۔

لیسکو نےشارٹ فال زیادہ ہونے کے باعث شہر میں 2 گھنٹے لوڈشیڈنگ کا شیڈول جاری کیا جبکہ   شیڈول کے برعکس شہر کے مختلف علاقوں میں 3 سے 4 گھنٹے لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے۔ واضح رہے کہ سسٹم پر لوڈ بڑھتے ہی اوورلوڈڈ ٹرانسفارمرز جواب دے گئے اور شہر کے مختلف علاقوں میں ٹرانسفارمرز جلنے اور دیگر تکنیکی خرابیوں کے باعث گھنٹوں بجلی بند رہتی ہے۔