ٹیسٹ پلیئرز کی عالمی رینکنگ جاری، ٹاپ ٹین میں بابر اور شاہین آفریدی شامل

06-22-2023

(ویب ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) نے ٹیسٹ پلیئرز کی عالمی رینکنگ کا اعلان کردیا، بابراعظم اور شاہین شاہ آفریدی ٹاپ ٹین میں شامل ہیں۔

آئی سی سی کی جاری کردہ ٹیسٹ کھلاڑیوں کی عالمی درجہ بندی میں انگلینڈ کے جو روٹ  پہلے نمبر پر  براجمان  ہیں، جکہ دوسری، تیسری اور چوتھی پوزیشن پر آسٹریلوی کھلاڑی موجود ہیں۔ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کا بہترین ٹیسٹ پلیئرز کی فہرست میں پانچواں نمبر ہے، جبکہ چھٹے اور ساتویں نمبر پربھی آسٹریلوی کھلاڑی قابض ہیں۔ بہترین ٹیسٹ بولرز کی عالمی رینکنگ  میں قومی  بولر شاہین شاہ آفریدی کا ساتواں نمبر ہے۔ پہلے  نمبر پر بھارت کے روی چندرن ایشون  اور دوسرے پر انگلینڈ کے بولر جیمز اینڈریسن ہیں۔ ٹیسٹ آل راؤنڈرز  کی عالمی  رینکنگ میں  بھارت کے جدیجا پہلے، روی چندرن ایشون دوسرے اور بنگلادیش کے شکیب الحسن تیسرے نمبر پر ہیں۔