ملک بھر میں 24 جون تک شدید گرمی کی پیشگوئی

06-22-2023

لاہور (ویب ڈیسک) آج سے 24 جون کے دوران ملک کے زیادہ تر علاقوں میں دن کے وقت درجہ حرارت میں بتدریج اضافے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بالائی اور وسطی پنجاب، اسلام آباد، بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں دن کا درجہ حرارت 4 سے 6 ڈگری سنٹی گریڈ معمول سے زیادہ ہو سکتا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ، جنوبی پنجاب اور بلوچستان میں دن کے وقت درجہ حرارت 2 سے 4 ڈگری سنٹی گریڈ معمول سے زیادہ رہنے کی توقع ہے۔