لیہ اراضی سکینڈل: اینٹی کرپشن نے چیئرمین پی ٹی آئی کو آج پھر طلب کر لیا

06-22-2023

(ویب ڈیسک) اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب نے لیہ اراضی کرپشن سکینڈل میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کو آج تیسری دفعہ طلب کر لیا۔

ترجمان اینٹی کرپشن نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو پیش ہونے کیلئے آخری وارننگ دی ہے اگر وہ پیش نہ ہوئے تو ان کے خلاف یکطرفہ کارروائی ہو گی، سابق وزیراعظم کی بہن اور بہنوئی کو بھی اینٹی کرپشن ڈی جی خان میں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اینٹی کرپشن نے کہا کہ طلبی کا نوٹس زمان پارک کی رہائش گاہ پر چسپاں کر دیا گیا ہے، ایڈووکیٹ علی اعجاز نے زمان پارک میں اینٹی کرپشن کا طلبی کا نوٹس وصول کیا ہے، چیئرمین پی ٹی آئی کے اراضی سکینڈل میں ملوث ہونے کے واضح ثبوت موجود ہیں، انہوں نے اراضی کے غیر قانونی انتقال کیلئے ریونیو افسران پر بنی گالا سے دباؤ ڈالا۔