پی سی بی بورڈ آف گورنرز کے لیے نامزدگیوں کا نوٹیفکیشن جاری
06-21-2023
(لاہور نیوز) پی سی بی بورڈ آف گورنرز کے لیے نامزدگیوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
وزارت بین الصوبائی رابطہ نے پی سی بی بورڈآف گورنرز کے لیے ذکاءاشرف اور مصطفی رمدے کی نامزدگیوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔پی سی بی کے پیٹرن ان چیف نے گزشتہ روز ذکاءاشرف اور مصطفی رمدے کو پی سی بی بورڈآف گورنرز کے لیے نامزد کیا تھا۔