سونے کی پرواز کرتی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری

06-21-2023

(ویب ڈیسک)عالمی سطح پر قیمتوں میں کمی کیساتھ کیساتھ مقامی سطح پر بھی سونا سستا ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 17 ڈالر کی کمی سے 1934 ڈالر کی سطح پر آگئی،  جس کے بعد مقامی سطح پر بھی سونے کی قیمتیں کم ہوگئی ہیں۔مقامی مارکیٹوں میں فی تولہ سونےکی قیمت 1800روپے کی کمی سے 218700روپے کی سطح پر آگئی، اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت بھی  1543 روپے  گھٹ کر 187500روپے ہوگئی۔