سٹاک مارکیٹ میں بدترین مندی، سرمایہ کاروں کے اربوں ڈوب گئے

06-21-2023

(لاہور نیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں بدترین مندی کے باعث سرمایہ کاروں کے اربوں روپے ڈوب گئے۔

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز پاکستان سٹاک مارکیٹ میں بدترین مندی ریکارڈ کی گئی، 100 انڈیکس 432.24 پوائنٹس کمی کے ساتھ 40220.79 پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔مندی کے باعث پورے کاروباری روز کے دوران کاروبار میں 1.06 فیصد کی تنزلی دیکھی گئی جبکہ 4 کروڑ 75 لاکھ 17 ہزار 62 شیئرز کا لین دین ہوا، مندی کے باعث سرمایہ کاروں کو 70 ارب روپے کا نقصان ہوا۔