پنجاب حکومت نے متعدد افسران کے تقرروتبادلے کر دئیے

06-21-2023

(لاہور نیوز) پنجاب حکومت نے متعدد افسران کے تقرروتبادلے کر دئیے۔

ساجد ظفر ڈال سیکرٹری ہاؤسنگ پنجاب تعینات، احسن وحید سیکرٹری سکولز پنجاب تعینات، ڈاکٹر ناصر اقبال ملک سیکرٹری آرکائیوز پنجاب تعینات کر دیئے گئے۔ اسد اللہ فیض سیکرٹری لیبر کو او ایس ڈی بنا دیا گیا۔ اس کے علاوہ آصف بلال لودھی سیکرٹری ٹورازم پنجاب تعینات، ظہیر حسن چیئرمین پنجاب لیکوڈیشن بورڈ تعینات، فیصل فرید سیکرٹری لیبر پنجاب تعینات، آغا محمد علی عباس سپیشل سیکرٹری ہائر ایجوکیشن پنجاب تعینات کر دیئے گئے۔ راجہ منصور احمد سپیشل سیکرٹری آپریشن سپیشلائزڈ ہیلتھ پنجاب تعینات، عبدالشکور ڈی جی مائنز پنجاب تعینات، طارق محمود وائس کمشنر سوشل سکیورٹی کو او ایس ڈی بنا دیا۔ ذوالفقار علی وائس کمشنر سوشل سکیورٹی تعینات، سید مشاہد رضا کاظمی ڈپٹی کمشنر لودھراں کو او ایس ڈی بنا دیا۔ عبدالرئوف مہر ڈپٹی کمشنر لودھراں تعینات ہو گئے۔