نجم سیٹھی کا الیکشن میں حصہ نہ لینے کے اعلان کا معاملہ، شاہد آفرید ی کا ردعمل جاری

06-21-2023

(ویب ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی کی جانب سے رات گئے الیکشن میں حصہ نہ لینے کے اعلان کو مذاق قرار دیدیا۔

تفصیلات کےمطابق ایک انٹرویو میں سابق کپتان شاہد آفریدی سے سوال ہوا کہ آپ نجم سیٹھی یا ذکا اشرف میں سے کس کو بہتر سمجھتے ہیں؟ جس  پر انہوں نے کہا کہ ہمیں نئی سوچ والے لوگوں کی ضرورت ہے، میں ہوتا تو دونوں کو آرام کرواتا۔ انہوں نے کہا کہ رمیز راجہ چیئرمین تھے تو وہ اکیلے چلنے کی کوشش کرتے تھے ایسا نہیں ہوسکتا ہے کہ آپ تن تنہا چلیں،وسیم خان ایک اچھا نام تھے وہ غیر ملکی سیٹ اَپ سے آئے تھے انہیں دیگر چیزوں کا علم تھا، پاکستان میں کرکٹ بحالی میں وسیم خان کا بڑا کردار تھا۔