عاطف اسلم کی ٹیکس ادائیگی کا معاملہ،گلوکار نے ایف بی آر کوکتنی رقم ادا کی؟جانئے

06-21-2023

(ویب ڈیسک)ملک کے نامور گلوکار عاطف اسلم نے ایف بی آر کو 75 لاکھ روپےادا کردیے۔

تفصیلات کےمطابق عاطف اسلم کی جانب سے سال 2023 کے ایڈوانس ٹیکس کی مد میں 75 لاکھ روپے کی ادائیگی کی گئی ہے۔ ایف بی آر نے عاطف اسلم کو ایڈوانس انکم ٹیکس کی ادائیگی کیلئے نوٹس جاری کر رکھا تھا جبکہ سال 2020 کا انکم ٹیکس آڈٹ بھی شروع کررکھا ہے۔ رپورٹ کےمطابق ایف بی آر نے آڈٹ کیلئے گلوکار عاطف اسلم سے بکس آفس اکاونٹس، بینک  سٹیٹمنٹس سمیت دیگر اہم دستاویزات طلب کی ہیں۔ تاہم گلوکار نے تاحال آڈٹ کیلئے ایف بی آر کو تفصیلات فراہم نہیں کیں۔