اداکار آغا علی پہلی بار جہاز میں بیٹھے تو ان کیساتھ کیا ہواتھا؟جان کر آپ کی بھی ہنسی چھوٹ جائے

06-21-2023

(ویب ڈیسک)معروف اداکار آغا علی نے کہا ہے کہ جب میں پہلی بار جہاز میں بیٹھا تو باتھ روم میں لاک ہوگیا تھا۔

 تفصیلا ت کےمطابق اپنے ایک انٹرویو میں آغا علی کاکہنا تھا کہ جب وہ پہلی مرتبہ ہوئی جہاز میں سوار ہوئے تو بےحد خوش اور پُرجوش تھے جبکہ ان کا سفر صرف 15 منٹ لاہور سے فیصل آباد تک کا تھا۔ اداکار نے بتایا کہ انہیں ایک ہی دن جاکر واپس بھی لوٹنا تھا، تاہم واپسی کے سفر میں انہیں تجسس ہوا کہ جہاز کا باتھ روم کیسا ہوتا ہے؟ کیوں نہ اسے دیکھا جائے۔ آغا علی ٹیک آف کے بعد باتھ روم چلے گئے اوروہاں لاک ہوگئے۔ اداکار نے بتایا کہ انہوں نے مدد کے لئے کئی بار ایئر ہوسٹس کو آوازیں دیں مگر کسی نے نہیں سنا لیکن جب لینڈنگ کا وقت آیا تو ایئر ہوسٹس مدد کو پہنچی اور اس نے دروازہ کھول کر آغا کو باہر نکالا۔