بیرون ملک رہائش پذیر پاکستانی بھی ریڈار پر آگئے،آمدن اور اثاثہ جات کی تفصیل جمع کرانا لازمی قرار
06-21-2023
(ویب ڈیسک)حکومت کی جانب سے بیرون ملک رہائش پذیر پاکستانیوں کیلئے بھی آمدن ، اخراجات اور اثاثہ جات کی تفصیل جمع کروانا لازم قرار دیدیا گیا۔
حکومت نے غیر ملکی اثاثے اور آمدنی رکھنے والے ریذیڈنٹ پاکستانیوں کیلیے 2023سے انکم ٹیکس گوشواروں کے ساتھ غیر ملکی اثاثہ جات، آمدن و اخراجات کی تفصیلات جمع کرانا لازمی قراردیدیا۔دوسری صورت میں اثاثوں کی قدر کے دو فیصد کے برابر اور ظاہر نہ کی جانیوالی آمدنی کے 2 فیصد کے برابر جرمانے عائد کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔ اثاثے و آمدنی ظاہر نہ کرنے والوں پر 2فیصد سالانہ جرمانہ ہوگا۔