لاہور پولیس کے قیام امن کیلئے سرچ آپریشنز، ہزاروں افراد کے کوائف کی تصدیق

06-21-2023

(لاہور نیوز) لاہور پولیس کی جانب سے شہریوں کی جان و مال کے تحفظ اور قیام امن کیلئے سرچ آپریشنزکا سلسلہ جاری ہے۔

سربراہ لاہورپولیس بلال صدیق کمیانہ نے بتایا کہ لاہور پولیس نے رواں سال اب تک مختلف علاقوں میں 3170 سرچ آپریشنز کئے ہیں، دوران سرچ آپریشن 79213 گھروں،41938 کرایہ داروں اور330657 افراد کے کوائف کی تصدق کی گئی۔ کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پرمختلف تھانوں میں 561 مقدمات درج کئے گئے۔ بلال صدیق کمیانہ کے مطابق اس دوران پولیس نے منشیات کے 13 اور ناجائز اسلحہ کے 21 مقدمات بھی درج کئے۔ سرچ آپریشنز کے دوران 33اشتہاری مجرمان کو بھی گرفتار کیا گیا۔             سربراہ لاہور پولیس کا کہنا ہے کہ قیام امن اور شہریوں کی جان ومال کے تحفظ کیلئے ہر ممکن وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں، پولیس فورس کو جدید تربیت سے آراستہ کیا جا رہا ہے۔