ٹیم کے زیادہ تر کھلاڑی میری شادی میں شریک ہوں گے:حارث رؤف

06-21-2023

(ویب ڈیسک) قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف کا کہنا ہے کہ ٹیم کے زیادہ تر کھلاڑی ان کی شادی میں شریک ہوں گے۔

حارث رؤف  اگلے ماہ جولائی میں اپنی دلہنیا مزنا مسعود کو گھر لانے کیلئے بارات لے کر جائیں گے، حارث رؤف کی بارات کی تقریب 6 جولائی جبکہ ولیمہ 7 جولائی کو ہوگا۔ حارث رؤف نے اپنی شادی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگرچہ جولائی کے ماہ میں زیادہ تر کھلاڑی سری لنکا دورے پر مصروف ہوں گے لیکن  کھلاڑیوں کے سری لنکا  جانے سے قبل  ولیمے کی تقریب ہوجائے گی لہٰذا زیادہ تر کھلاڑی ولیمے میں شریک ہوں گے اس حوالے سے کرکٹرز سے بات ہوچکی ہے ۔ سوشل میڈیا پر وائرل شادی کارڈ کے حوالے سے حارث کا کہنا تھا کہ جنہوں نے کارڈ بنایا ہے بہت اچھا بنایا ہے انھیں چاہیے اسے زیادہ سے زیادہ شیئر کریں، شادی کی شاپنگ پر زیادہ فوکس نہیں ہے جو بھی ملا وہ پہن لوں گا۔