24 جون تک درجہ حرارت معمول سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان

06-21-2023

(لاہور نیوز) جون کی گرمی نے شہریوں کو نڈھال کر دیا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک جائے گا، محکمہ موسمیات نے 24جون تک درجہ حرارت معمول سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کی پیشگوئی کردی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق صوبائی دارالحکومت کا کم سے کم درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ رہنے کا امکان ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے، ہوا کی رفتار 11 کلو میٹر فی گھنٹہ جبکہ نمی کا تناسب 56 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ رواں ہفتہ کے دوران پنجاب کے بیشتر علاقے گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے، آج رات کے وقت لاہور سمیت دیگر شہروں میں بوندا باندی کا امکان ہے۔ طبی ماہرین نے تجویز دی ہے کہ گرمی کی شدت میں اضافے کے باعث شہری مشروبات کا استعمال زیادہ سے زیادہ کریں اور سر کو کپڑے سے ڈھانپ کر رکھیں۔