ہائیکورٹ نے سابق خاتون اول کیخلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست نمٹا دی

06-21-2023

(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے چیئرمین تحریک انصاف کی اہلیہ کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے کے لیے درخواست نمٹا دی۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس امجد رفیق نے سابق خاتون اول کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے کے لیے درخواست پر سماعت کی، تمام فریقین نے رپورٹس عدالت میں جمع  کروا دیں۔ نیب رپورٹ میں عدالت کو بتایا گیا کہ نیب میں سابق خاتون اول کیخلاف  دو انکوائریز جاری ہیں، اینٹی کرپشن نے عدالت عالیہ کو بتایا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ کے خلاف اینٹی کرپشن ساہیوال ریجن میں مقدمہ درج ہے، پولیس کے مطابق ان کے پاس سابق خاتون اول کیخلاف کوئی مقدمہ درج نہیں۔ عدالت نے فریقین کی رپورٹس کی روشنی میں چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ کی درخواست نمٹا دی۔