مویشی منڈیوں کی رونق بڑھنے لگی، مہنگائی کے باعث بیوپاری اور خریدار دونوں ہی پریشان

06-21-2023

(لاہور نیوز) عیدالاضحیٰ کی آمد قریب آتے ہی مویشی منڈیوں کی رونق بڑھنے لگی، منڈیوں میں بیوپاری اور خریدار جانوروں کی خرید و فروخت میں مصروف نظر آتے ہیں۔

مناواں مویشی منڈی میں چھوٹے بڑے سب جانور موجود ہیں، آسٹریلین نسل کا بلیک اینڈ وائٹ کلر کا بیل مرکز نگاہ بنا ہوا ہے، بیوپاری بیل کا 15 لاکھ روپے مانگ رہا ہے، خریدار قیمت سن کر پریشان ہو جاتے ہیں، خریدار 15 لاکھ کی بجائے 8 لاکھ روپے تک دینے پر تیار ہیں لیکن بیوپاری کا کہنا ہے کہ جانوروں کے پالنے پر اخراجات بڑھ گئے ہیں۔ خریداروں کا کہنا ہے کہ گزشتہ برس کی نسبت دو گنا قیمت مانگی جا رہی ہے ۔ مویشی منڈیوں میں عید قرباں کے لئے جانوروں کی خریداری جاری ہے، مختلف اقسام اور مختلف نسل کے جانور فروخت کے لئے موجود ہیں۔ بھاؤ تاؤ جاری ہیں، مہنگائی کے باعث بیوپاری اور خریدار دونوں ہی مشکل میں نظر آتے ہیں۔