سپریم کورٹ کے سابق جج قاضی محمد امین دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
06-21-2023
(ویب ڈیسک) سپریم کورٹ آف پاکستان کے سابق جج قاضی محمد امین دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے۔
چکوال سے تعلق رکھنے والے قاضی محمد امین کی عمر66 برس تھی، اہل خانہ نے جسٹس (ر) قاضی محمد امین کے انتقال کی تصدیق کردی ہے۔ خاندانی ذرائع کے مطابق جسٹس (ر) قاضی امین گزشتہ کئی دنوں سے راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں زیر علاج تھے، جسٹس (ر) قاضی امین کی نماز جنازہ آج شام 6 بجے راولپنڈی میں ادا کی جائے گی۔ یاد رہے کہ جسٹس (ر) قاضی محمد امین 26 مارچ 1957 کو چکوال میں پیدا ہوئے تھے، قاضی محمد امین کی اپریل 2019 میں بطورجج سپریم کورٹ تعیناتی ہوئی تھی، قاضی محمد امین مارچ 2022 کو بطور سپریم کورٹ جج ریٹائر ہوئے تھے۔