پنجاب : سی ٹی ڈی کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ، 4 دہشت گردگرفتار

06-21-2023

(لاہور نیوز) دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر پنجاب میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں جاری ہیں، انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 4 دہشت گرد گرفتار کر لیے گئے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردوں کی گرفتاری شیخوپورہ ، سرگودھا ،ساہیوال اور راولپنڈی سے عمل میں لائی گئی ہے ، گرفتار دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم  سے ہے ، دہشت گردوں کے قبضے  سے بارودی مواد ، ڈیٹو نیٹرز ، فون اور نقدی برآمد کی گئی ہے۔ سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشت گردوں کی شناحت زاہد ، نعمت، زبیر اور عبدالغفور کے نام سے ہوئی ہے، دہشت گردوں کے خلاف چار مقدمات درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے۔ حکام کے مطابق رواں ہفتے 166 کومبنگ آپریشنز کے دوران 22 مشتبہ افراد گرفتار کیے گئے ، کومبنگ آپریشنز میں 8 ہزار 218 افراد سے پوچھ گچھ کی گئی ۔ حکام نے مزید کہا کہ سی ٹی ڈی محفوظ پنجاب کے ہدف پر عمل پیرا ہے ، دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پرعزم ہیں ۔