سابق وفاقی وزیر غلام سرور خان بیٹے اور بھتیجے سمیت گرفتار

06-21-2023

(ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر غلام سرور کو گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق غلام سرور خان کو اسلام آباد میں ان کے دوست کے گھر سے حراست میں لیا گیا ہے جبکہ ان کے ساتھ ان کے بیٹے اور بھتیجے سابق ایم این اے منصور حیات اور سابق ایم پی اے عمار صدیق کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ پاکستان تحریک انصاف کے تینوں رہنما 9 مئی کو ٹیکسلا میں ہونے والے واقعات کے مقدمات میں مطلوب تھے۔