رائیونڈ: قاری کی مبینہ زیادتی کا شکار بچہ دم توڑ گیا

06-21-2023

(ویب ڈیسک) رائے ونڈ میں قاری کی مبینہ زیادتی کا شکار 8 سالہ بچہ ہسپتال میں کئی روز موت وحیات کی کشمکش میں مبتلا رہنے کےبعد دم توڑ گیا۔

پولیس کے مطابق 8 سالہ بچے کو چند روز قبل قاری نے زیادتی کانشانہ بنایا اور  پھر اسے بالائی منزل سے نیچے پھینک دیا، بچہ چلڈرن ہسپتال کے انتہائی نگہداشت یونٹ (آئی سی یو)  میں زیر علاج تھا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے وہ دم توڑ گیا۔ پولیس نے ملزم قاری کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی تھی  اور ملزم قاری رضوان  نے اعتراف جرم کرلیا ہے۔