سابق ایم پی اے ملک سلیم اختر کا بھی استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان
06-20-2023
(لاہور نیوز) ملتان سے سابق ایم پی اے ملک سلیم اختر نے بھی استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔
پی ٹی آئی چھوڑنے والے ملک سلیم اختر نے استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبد العلیم خان سے ملاقات کی۔ پارٹی میں شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ جہانگیر خان ترین اور عبدالعلیم خان کی قیادت پر بھرپور اعتماد ہے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبد العلیم خان نے کہا ہے کہ تمام محب وطن سٹیک ہولڈرز کیلئے ہماری پارٹی کے دروازے کھلے ہیں، آنے والے دنوں میں مزید اہم شخصیات استحکام پاکستان پارٹی میں شامل ہوں گی۔