استحکام پاکستان پارٹی کا 10 روز میں پارٹی منشور تیار کرنے کا فیصلہ

06-20-2023

(لاہور نیوز) استحکام پاکستان پارٹی نے 10 روز میں پارٹی منشور تیار کرنے کا فیصلہ کر لیا جس کیلئے 9 رکنی منشور کمیٹی کے قیام کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

عامر محمود کیانی کو استحکام پاکستان پارٹی کی منشور کمیٹی کا کنوینئر نامزد کیا گیا ہے جبکہ اسحاق خاکوانی، نعمان لنگڑیال، رانا نذیر خان، سعید اکبر نوانی، چودھری ایم اشفاق، نوریز شکور اور پیر سعید الحسن شاہ استحکام پاکستان پارٹی کی منشور کمیٹی کے رکن ہوں گے۔ منشور کمیٹی کے کنوینئر کسی بھی ایک ماہر کو منشور کمیٹی کا رکن بنا سکیں گے، کمیٹی 10 روز میں استحکام پاکستان پارٹی کے مسودے کو حتمی شکل دے گی، منشور کا مسودہ تیار کر کے پیٹرن انچیف جہانگیر ترین اور صدر عبدالعلیم خان کو پیش کیا جائے گا۔