عیدالاضحیٰ سے قبل گداگروں کی تعداد بڑھ گئی ، کریک ڈاؤن کا حکم

06-20-2023

(ویب ڈیسک) سی ٹی او لاہور کیپٹن (ر) مستنصر فیروز نے پیشہ ور گداگروں اور بھکاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں عیدالاضحیٰ سے قبل گداگروں کی تعداد میں غیرمعمولی اضافہ ہوگیا ہے، جس کے بعد سی ٹی او لاہور کیپٹن (ر) مستنصر فیروز نے گداگروں اور بھکاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم جاری کردیا۔ سی ٹی او لاہور نے ڈویژنل افسران اور سرکل افسران کو ہدایات جاری کی ہیں کہ سگنلز پر بھکاریوں اورگداگروں کو فوری ہٹایا جائے اور شہر کی مصروف اور اہم شاہراہوں کو گداگروں سے پاک کیا جائے گا۔ کیپٹن(ر)مستنصرفیروز کا کہنا ہے کہ شہری ایسے عناصر کی حوصلہ شکنی میں ٹریفک پولیس کا ساتھ دیں، معذوری کا روپ دھار کر بھیک مانگنے والوں کے خلاف مقدمات درج ہوں گے۔