بجلی کی تقسیم کار کمپنیاں مسلسل معلومات چھپا رہی ہیں: نیپرا

06-20-2023

(لاہور نیوز) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کہا ہے کہ بجلی کی تقسیم کار کمپنیاں مسلسل معلومات چھپا رہی ہیں، کمپنیاں ریگولیٹری اتھارٹی سے تعاون کے بجائے ٹال مٹول سے کام لیتی ہیں اور تعاون نہیں کرتیں۔

نیپرا نے کہا کہ میریٹ آرڈر کی بار بار خلاف ورزی کیوں کی گئی، سی پی پی اے، این پی سی سی اور این ٹی ڈی سی کی آئیں بائیں شائیں تینوں ادارے ٹس سے مس نہیں ہوئے، ضرورت کے مطابق اعداد و شمار فراہم نہیں کیے گئے، تینوں کمپنیاں مسلسل معلومات چھپا رہی ہیں۔ دستاویز کے مطابق نیپرا اتھارٹی نے اکنامک میریٹ آرڈر کے مطابق بجلی کی پیداوار کی تفصیلات مانگی تھیں، سی پی پی اے، این پی سی سی اور این ٹی ڈی سی ڈیٹا فراہم نہیں کرتیں۔ دستاویز کے مطابق مارچ کے مہینے میں ضرورت کے مطابق مانگا گیا ڈیٹا نیپرا اتھارٹی کو نہیں دیا گیا۔ نیپرا نے کمپنیوں کو ہدایت کی کہ بجلی کی پیداوار کا فنانشل امپیکٹ فراہم کیا جائے، اکنامک میریٹ آرڈر کی خلاف ورزی کی وجوہات بھی بتائی جائیں، سسٹم آپریٹر سی پی پی اے اور اتھارٹی کو 24 گھنٹوں میں معلومات فراہم کریں۔