روپے کی قدر بحال، اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں بڑی کمی

06-20-2023

(لاہور نیوز) اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی کی قیمت میں بڑی کمی دیکھی گئی۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 4 روپے کمی واقع ہوئی جس کے بعد اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی 291 روپے پر فروخت ہو رہی ہے۔ دوسری جانب انٹربینک میں بھی ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی واقع ہوئی ہے، انٹربینک میں 4 پیسے کمی کے بعد ڈالر 287 روپے 22 پیسے پر بند ہوا ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز کاروباری دن کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 287 روپے 26 پیسے پر بند ہوا تھا۔