استحکام پاکستان پارٹی کی تنظیم سازی کیلئے7 ڈویژنل آرگنائزنگ کمیٹیاں تشکیل
06-20-2023
(ویب ڈیسک) استحکام پاکستان پارٹی کی تنظیم سازی کا عمل تیز کردیا گیا،پارٹی کی تنظیم سازی کے لیے پنجاب میں ڈویژن کی سطح پر سات آرگنائزنگ کمیٹیاں تشکیل دے دی گئیں۔
لاہور،گوجرانوالہ اور راولپنڈی سمیت 7 ڈویژنل کمیٹیاں تشکیل دے دی گئیں۔لاہور ڈویژن کی کمیٹی میں مراد راس، شعیب صدیقی، خالد محمود شامل ہیں،اس کے علاوہ جلیل شرقپوری، رائے اسلم کھرل اور چوہدری امین بھی لاہورکمیٹی کا حصہ ہیں۔ گوجرانوالہ ڈویژن کی کمیٹی میں چوہدری اخلاق، رانا ناصر، سیدالحسن اور مامون تارڑ شامل ہیں۔ پیٹرن انچیف جہانگیرترین،صدرعبدالعلیم خان کی مشاورت سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ کمیٹیوں کی تشکیل کا نوٹیفکیشن سیکرٹری جنرل عامر کیانی نے جاری کیا۔