نجم سیٹھی کو کام سے روکا جائے، سابق کپتان عامر سہیل نے لیگل نوٹس بھیج دیا

06-20-2023

(ویب ڈیسک) پاکستان قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان عامر سہیل نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی کو کام سے روکنے کے لیے بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی ، آئی پی سی منسٹری اور چیف الیکشن کمشنر کو قانونی نوٹس بھیج دیا۔

سابق کپتان عامر سہیل کی جانب سے بھیجے گئے لیگل نوٹس میں چیف الیکشن کمشنر اور وفاقی وزارت سے استدعا کی گئی ہے کہ نجم سیٹھی کی سربراہی میں مینجمنٹ کمیٹی کو ہر طرح کی پاور کے استعمال سمیت میٹنگز کرنے سے روکا جائے۔ نوٹس کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے مینجمنٹ کمیٹی کو 19 جون تک کام کرنے کی مہلت دی تھی۔ خیال رہے کہ اس سے قبل پی سی بی کی مینجمنٹ کمیٹی کی اہم میٹنگ آج شام کو طلب کی گئی ہے جس کی صدارت نجم سیٹھی کریں گے۔ میٹنگ کا مین ایجنڈا پی سی بی کے گورننگ بورڈ کی تشکیل ہے۔