دوپہر کی نیند آپ کے دماغ کو زیادہ عرصے تک جوان رکھ سکتی ہے: تحقیق

06-20-2023

(ویب ڈیسک) ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ اگر آپ دوپہر کو کچھ وقت تک سونے کے عادی ہیں تو اس سے آپ کے دماغ کو زیادہ عرصے تک جوان رہنے میں مدد مل سکتی ہے۔

لندن کالج یونیورسٹی اور یوروگوئے یونیورسٹی کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے 40 سے 69 سال کی عمر کے 5 لاکھ افراد کے جینیاتی، طرز زندگی اور طبی تفصیلات کی جانچ پڑتال کی۔ تحقیق میں دیکھا گیا کہ دوپہر کو سونے کی عادت سے دماغی حجم، افعال اور دیگر پہلوؤں پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ دونوں یونیورسٹیوں کی مشترکہ تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ دوپہر کو کچھ وقت سونے سے طرز زندگی کے عناصر جیسے تمباکو نوشی یا زیادہ وقت بیٹھ کر گزارنے سے دماغ پر مرتب ہونے والے منفی اثرات کی شدت میں کمی آتی ہے، دوپہر کو مختصر وقت تک قیلولہ کرنے سے عمر بڑھنے کے باوجود دماغ کو جوان رکھنے میں مدد مل سکتی ہے۔ تحقیقاتی ٹیم نے بتایا کہ ہم نے دریافت کیا ہے کہ دوپہر کی نیند اور دماغ کے بڑے حجم کے درمیان تعلق موجود ہے، جس سے عندیہ ملتا ہے کہ قیلولہ کو عادت بنانے سے عمر بڑھنے کے ساتھ  دماغ کو سکڑنے سے بچانے میں مدد ملتی ہے۔