عید الاضحٰی کے لیے سرکاری چھٹیوں کا اعلان

06-20-2023

(لاہور نیوز) وفاقی حکومت نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر تین سرکاری چھٹیوں کا اعلان کردیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے عید الاضحیٰ پر 29 جون سے یکم جولائی تک چھٹیوں کی منظوری دے دی،وزیراعظم کی منظوری کے بعد کابینہ ڈویژن نے سرکاری چھٹیوں کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔ کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ وفاقی سطح عید پر 2 روز کی سرکاری چھٹی ہو گی، وفاقی ملازمین کے لیے جمعرات اور جمعہ کی چھٹی ہو گی۔ نوٹی فکیشن کے مطابق ہفتہ میں چھ روز کام کرنے والے دفاتر کے لیے تین چھٹیوں کا اعلان کیا گیا ہے، چھ روز کام کرنے والے دفاتر کے لیے جمعرات ،جمعہ اور ہفتہ کی چھٹی ہو گی۔