عوام پر ایک اور بجلی بم گرانے کی تیاریاں

06-20-2023

(ویب ڈیسک) بجلی کی قیمت میں 2 روپے پانچ پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے بجلی کی قیمت میں اضافے کی درخواست نیپرا میں جمع کروا دی، بجلی کی قیمت میں اضافے کا مطالبہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ ماہ بجلی کی پیداوار پر 118 ارب روپے لاگت آئی، 23 روپے فی یونٹ کے حساب سے فرنس آئل سے بجلی پید اکی گئی۔ سی پی پی اے  کی درخواست پر نیپرا اتھارٹی 5 جولائی کو سماعت کرے گی۔