یونان کشتی حادثے کا مرکزی ملزم ممتاز آرائیں گرفتار

06-20-2023

(لاہور نیوز) پنجاب پولیس نے یونان کشتی حادثے کے مرکزی ملزم ممتاز آرائیں کو گرفتار کر لیا۔

پولیس ترجمان نے بتایا ہے کہ پنجاب پولیس وہاڑی کی ٹیم نے ملزم کو گرفتار کیا، ممتاز آرائیں سے دوسرے مرکزی ملزم اسلم کا موبائل بھی برآمد کر لیا گیا ہے، ملزم سے اہم دستاویزات، موبائل ڈیٹا سمیت اہم شواہد برآمد کیے گئے ہیں۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ یونان کشتی سانحہ میں ملوث تمام ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔ یاد رہے اس قبل ایف آئی اے کی ٹیم واقعہ میں ملوث ملزم طلحہ شاہزیب کو شیخوپورہ سے گرفتار کر چکی ہے۔