سیف سٹیز کے زیر اہتمام ڈولفن پولیس کی جدید آلات و سافٹ ویئرز بارے تربیت مکمل

06-20-2023

(لاہور نیوز) جرائم کے سدباب اور مؤثر پٹرولنگ کیلئے سیف سٹیز اتھارٹی کے زیر اہتمام 50 ڈولفن فورس اہلکاروں کی پولیس رسپانس یونٹ کی گاڑیوں میں نصب جدید آلات و سافٹ وئیرز بارے تربیت مکمل ہو گئی۔

ترجمان سیف سٹیز اتھارٹی کے مطابق پٹرولنگ فورس شہر میں گشت کے دوران گاڑیوں میں نصب ٹیبلیٹس اور جدید سافٹ وئیرز استعمال کر سکے گی، گاڑیوں میں کریمنلز کا مکمل ریکارڈ دستیاب، شہر میں کسی بھی مشکوک شخص یا سواری کو فوری چیک کرنے کی سہولت میسر ہو گی۔ مینیجننگ ڈائریکٹر پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا کہنا ہے کہ پٹرولنگ ٹیمیں براہ راست سیف سٹیز اتھارٹی کے ساتھ منسلک ہوں گی،  گاڑیوں میں اشتہاری ملزمان کا ڈیٹا، ای چالاننگ اور کیمروں کے لائیو ویو کی سہولت موجود ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے پولیس ریسپانس یونٹ کی گاڑیوں میں جدید ٹیبلیٹس نصب کیے ہیں، پی آر یو کی گاڑیوں کو جدید ٹیکنالوجی سے لیس کیا گیا۔