نگران پنجاب کابینہ کا اجلاس آج دوبارہ طلب کر لیا گیا

06-20-2023

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے نگران پنجاب کابینہ کا 18واں اجلاس آج طلب کر لیا۔

محسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس وزیراعلیٰ آفس کے کمیٹی روم میں ہو گا، اجلاس میں مختلف محکموں کے ایجنڈے زیر غور آئیں گے، صوبائی وزراء، چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل پولیس اور متعلقہ حکام اجلاس میں شرکت کریں گے۔ یاد رہے گزشتہ روز بھی بجٹ پیش کرنے سے قبل وزیراعلیٰ محسن نقوی کی زیر صدارت کابینہ اجلاس ہوا جس میں بجٹ کی منظوری دی گئی تھی۔