9 مئی تاریخ میں سیاہ دن کے طور پر یاد رکھا جائے گا: علماء کرام

06-20-2023

(لاہور نیوز) اسلامک سکالرز اور علماء کرام کے وفد نے جناح ہاؤس کا دورہ کیا ، وفد نے 9 مئی کے واقعات اور جناح ہاؤس کی حالت زار اور جلاؤ گھیراؤ پر شدید دکھ کا اظہار کیا ہے، علماء کرام نے 9 مئی کی شرپسندی کو سوچے سمجھے منصوبے کی سازش قرار دیا۔

دورے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفد کے شرکاء کا کہنا تھا کہ 9 مئی کا دن پاکستان کی تاریخ میں یومِ سیاہ کے طور پر یاد رکھا جائے گا، ماسٹر مائنڈ، منصوبہ سازوں اور سہولت کاروں نے شرپسندوں کی رہنمائی کی۔ علماء کرام نے غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ  شرپسندوں نے جناح ہاؤس اور شہداء کی یادگاروں کو نہیں بلکہ پاکستان کو جلانے کی مذموم کوشش کی جس سے ہر محبِ وطن کا دل جلا ہے اور رنجیدہ ہے۔ وفد کے شرکاء نے پرزور مطالبہ کیا کہ شرپسندی کی منصوبہ بندی کرنے والوں کو قرار واقعی سزا دی جائے۔