ایمرجنگ ویمنز ٹی 20 ایشیا کپ کے سیمی فائنلز آج کھیلے جائیں گے
06-20-2023
( ویب ڈیسک ) ایمرجنگ ویمنز ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ کے سیمی فائنلز آج کھیلے جائیں گے، سیمی فائنلز میں بھارت اے اور سری لنکا جبکہ پاکستان ایمرجنگ اور بنگلا دیش کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) کے مطابق بھارت اے اور سری لنکا کے درمیان پہلے سیمی فائنل کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق صبح چھ بجے ہو چکا ہے جبکہ پاکستان ایمرجنگ اور بنگلا دیش کے درمیان دوسرا سیمی فائنل پاکستانی وقت کے مطابق صبح ساڑھے دس بجے کھیلا جائے گا۔ گروپ مرحلے میں پاکستانی ٹیم کے ہانگ کانگ اور بھارت اے کے خلاف میچز بارش کی نذر ہوگئے تھے جبکہ اس نے نیپال کو 9 رنز سے شکست دی تھی۔ یاد رہے کہ ٹورنامنٹ کا فائنل 21 جون کو کھیلا جائے گا۔