روپیہ تنزلی کا شکار، ڈالر کی قیمت میں اضافہ

06-19-2023

(ویب ڈیسک) پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی کرنسی کی قیمت دوبارہ بڑھنے لگی۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز ہی انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 7 پیسے کا اضافہ ہوا جس کے بعد انٹربینک میں امریکی ڈالر 287 روپے 26 پیسے پر بند ہوا ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز کاروبار کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 287 روپے 19 پیسے پر بند ہوا تھا۔ دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 296 روپے پر برقرار ہے۔