پاکستان میں ذی الحج کا چاند نظر آ گیا، عیدالاضحیٰ 29 جون کو ہو گی

06-19-2023

(لاہور نیوز) پاکستان میں ذی الحج کا چاند نظر آ گیا، یکم ذی الحج 20 جون بروز منگل جبکہ عیدالاضحیٰ 29 جون بروز جمعرات کو ہو گی۔

لاہور میں محکمہ اوقاف بلڈنگ میں زونل رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس ڈی جی اوقاف آصف علی فرخ کی زیر صدارت شروع ہوا۔ اجلاس میں مفتی رمضان سیالوی سمیت زونل کمیٹی ممبران شریک ہوئے۔ غروب آفتاب کے وقت ذی الحج کا چاند نظر آ گیا یکم ذی الحج منگل، عید الاضحٰی جمعرات 29 جون کو ہو گی۔ نیا چاند اتوار کی صبح 9 بج کر 37 منٹ پر پیدا ہو گیا تھا۔ غروب آفتاب کے چاند کی عمر 33 گھنٹوں سے زائد، بنیادی عمر 19 گھنٹے اور غروب شمس و قمر کے درمیان فرق 40 منٹ ہونا چاہیے۔ مولانا عبدالخبیر آزاد نے اعلان کیا کہ ذی الحج کا چاند نظر آ گیا ہے، عیدالاضحیٰ 29 جون بروز جمعرات کو ہو گی۔ دوسری جانب سعودی عرب میں ذی الحج کا چاند کل نظر آ گیا تھا جس کے مطابق یوم عرفہ 27 جون اور عید الاضحیٰ 28 جون کو ہو گی۔