ایشین سنوکر چیمپئن شپ، انڈر 21 مقابلے میں احسن رمضان اور جریمی چاٹ کل مدمقابل ہونگے

06-19-2023

(ویب ڈیسک ) ایشین سنوکر چیمپئن شپ میں انڈر 21 کے مقابلوں میں پاکستان کے احسن رمضان کا مقابلہ ملائشیا کے جریمی چاٹ سے(کل) منگل کو تہران ، ایران میں ہو گا۔

چیمپئن شپ کے دو میچز میں پاکستان کے احسن رمضان ایران کے ارشیا تہرانی کو 0-3 سے اور افغانستان کے محمد صادق کو 0-3 سے ہرا چکے ہیں۔ چیمپئن شپ میں ایشیائی ممالک کے کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں اور ایونٹ میں دو قومی کھلاڑی پاکستان کی نمائندگی کر رہے ہیں ۔ پاکستان کی جانب سے حارث طاہر اور احسن رمضان شامل ہورہے ہیں جبکہ نوید کپاڈیہ ٹیم کے ہمراہ بطور آفیشل ریفری ڈیوٹی انجام دے رہے ہیں ۔