چودھری شجاعت حسین کی چودھری پرویز الہٰی سے کیمپ جیل میں ملاقات

06-19-2023

(لاہور نیوز) سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی سے مسلم لیگ (ق) کے صدر چودھری شجاعت حسین نے کیمپ جیل میں ملاقات کی۔

سابق وزیر اعظم چودھری شجاعت حسین اور تحریک انصاف کے صدر چودھری پرویز الٰہی کے درمیان ہونے والی ملاقات میں چودھری سالک حسین بھی موجود تھے۔ ملاقات کے دوران چودھری شجاعت حسین کی جانب سے چودھری پرویز الٰہی کا حال احوال دریافت کیا گیا۔ اس کے علاوہ سیاسی حالات کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی۔ ذرائع کے مطابق کیمپ جیل میں ہونے والی ملاقات تقریباً ایک گھنٹے تک جاری رہی، محکمہ داخلہ کی اجازت سے ملاقات ایڈمن بلاک میں کرائی گئی۔