تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ وفاق کے برابر دیا جائے، چوہدری سرفراز

06-19-2023

(لاہور نیوز) پنجاب حکومت کی طرف سے بجٹ میں تنخواہوں اور پنشن میں کم اضافے کے اعلان پر پنجاب ٹیچرز یونین کا ردعمل آ گیا۔

 پنجاب ٹیچرز یونین کے رہنما چوہدری سرفراز کا کہنا ہے تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ وفاق کے برابر دیا جائے۔ پنشن میں 5 فیصد اضافہ ریٹائرڈ ملازمین کے ساتھ مذاق ہے۔   یونین کے رہنما رانا لیاقت علی کا کہنا ہے وفاقی حکومت کے اعلان کردہ اضافے کے مطابق تنخواہوں میں اضافہ نہ کرنا سراسر ظلم ہے۔ پنجاب حکومت کی طرف سے لیو انکیشمنٹ اور پنشن میں کمی اساتذہ وملازمین کا معاشی قتل عام ہے۔ انہوں نے کہا لیو انکیشمنٹ و پنشن میں کمی کا نوٹیفکیشن واپس نہ لیا گیا اور تنخواہوں ، پنشن میں اضافہ وفاق کے برابر نہ کیا گیا تو 22 جون کو آگیگا کے زیر اہتمام ناصر باغ سے سول سیکرٹریٹ تک احتجاجی ریلی نکالی جائے گی۔