پنجاب کے سرکاری ملازمین کے لیے تنخواہوں کے حوالے سے بڑی خوشخبری

06-19-2023

(لاہور نیوز) پنجاب کابینہ نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 30 فیصد اضافے کی منظوری دے دی۔

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت پنجاب کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں پنجاب کے آئندہ مالی سال کے چار ماہ کا بجٹ پیش کیا گیا۔ نگران پنجاب حکومت نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 30 فیصد اضافے کی منظوری دے دی، جبکہ پنشن میں صرف پانچ فیصد اضافہ کیا گیا ہے، وہ ملازمین جن کی عمر 80 سال سے زائد ہے ان کے پنشن میں 20 فیصد اضافے کی منظوری دے گئی ہے۔ کابینہ اجلاس میں پنشن کے لیے 116 ارب روپے مختص کرنے کی سفارشات کی گئی ہیں۔