نگران پنجاب کابینہ نے آئندہ چار ماہ کے بجٹ کی منظوری دے دی

06-19-2023

(لاہور نیوز) نگران پنجاب کابینہ نے آئندہ چار ماہ کے لیے 17 کھرب 19 ارب روپے کے بجٹ کی منظوری دے دی۔

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت پنجاب کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں مالی سال کے آئندہ چار ماہ کا بجٹ پیش کیا گیا، نگران پنجاب کابینہ نے آئندہ چار ماہ کا بجٹ منظور کر لیا۔ پنجاب کے آئندہ مالی سال کے چار ماہ کے بجٹ کا حجم 17 کھرب 19 ارب ہوگا، جاری اخراجات میں 4 ماہ کے لیے 721 ارب روپے مختص کرنے کی سفارشات ہیں،  پنشن کے لیے 116 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ہے، جاری ترقیاتی منصوبوں کے لیے 325 ارب روپے مختص کرنے کی سفارشات ہیں۔  کیپٹل اخراجات کے لیے 277 ارب اور اکاؤنٹ فوڈ میں 395 ارب روپے مختص ہوں گے، ذرائع آمدن کے حصول کے لیے 579 ارب روپے کا ہدف مقرر کیا جائے گا، صوبائی محاصل میں 393 ارب اور نان ٹیکس میں 186 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ اسی طرح سیلز ٹیکس میں 240 ارب، نیٹ ہائڈل پرافٹ میں 30 ارب کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔