سابق خاتون اول کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات لاہور ہائیکورٹ میں پیش

06-19-2023

(ویب ڈیسک) خیبرپختونخوا اور بلوچستان پولیس نے سابق خاتون اول کے خلاف درج مقدمات کی رپورٹ لاہور ہائیکورٹ میں جمع کرا دی۔

ذرائع کے مطابق کے پی اور بلوچستان پولیس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سابق خاتون اول کے خلاف کے پی اور بلوچستان میں کوئی مقدمہ درج نہیں ہے، کے پی اور بلوچستان پولیس کو سابق خاتون اول کسی بھی مقدمے میں مطلوب نہیں ہیں۔ قومی احتساب بیورو (نیب) نے جواب جمع کروانے کیلئے مزید مہلت مانگ لی۔ یاد رہے لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس امجد رفیق نے چیئرمین تحریک انصاف کی اہلیہ کیخلاف درج مقدمات کی تفصیلات پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔