القادر ٹرسٹ کیس، چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق خاتون اول کی آج نیب میں پیشی

06-19-2023

(ویب ڈیسک) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور سابق خاتون القادر ٹرسٹ کیس میں نیب کے روبرو پیش ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اوراُن کی اہلیہ بشریٰ بی بی آج احتساب عدالت اور انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد میں پیش ہوں گے۔ پیشی سے قبل چیرمین پی ٹی آئی کے وکیل نعیم پنجوتھا نے رجسٹرار جوڈیشل کمپلیکس کو کمپلیکس میں دو گاڑیوں کے داخلے کی اجازت کیلئے درخواست دائرکی ہے،چیرمین پی ٹی آئی نے آج 16 مقدمات میں عبوری ضمانت کے لئے جوڈیشل کمپلیکس پیش ہوناہے ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں عدالتوں میں پیشی کے بعد وہ القادر ٹرسٹ تحقیقاتی کیس میں نیب آفس پیش ہوں گے جہاں انہیں مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سوالوں کے جواب دینا ہوں گے، بشریٰ بی بی بھی شوہر کے ہمراہ نیب میں پیش ہوں گی۔