عید الاضحیٰ کس دن ہو گی؟ محکمہ موسمیات نے بڑی پیش گوئی کر دی

06-19-2023

(ویب ڈیسک) محکمہ موسمیات کلائمیٹ ڈیٹا پروسیسنگ سینٹر نے ذوالحج کا چاند نظر آنے کی پیش گوئی کر دی۔

کلائیمٹ ڈیٹا پروسیسنگ سینٹر کے مطابق عید الاضحیٰ 29 جون جمعرات کو اور 20 جون کو یکم ذوالحج ہونے کا امکان ہے، ذوالحج کا چاند 19 جون پیر کی شام 29 ذیقعد کو نظر آنے کا قوی امکان ہے، ملک کے بیشتر حصوں میں مطلع کہیں صاف اور کہیں ابر آلود ہونے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق چاند دیکھنے کے دوران غروب آفتاب7 بج کر 24 منٹ، غروب قمر 8 بج کر 44 منٹ پر ہونے کا امکان ہے، غروب آفتاب کے وقت کراچی میں چاند کی عمر 34 گھنٹے 13 منٹ ہو گی، چاند نظر آنے کا دورانیہ غروب آفتاب کے بعد 80 منٹ ہے، چاند دکھائی دینے کیلئے اس کی عمر 19 گھنٹے ہونا ضروری ہے۔