'یہ کام کرنے کی والدین نے اجازت نہیں'اداکارہ علیزے شاہ کو کیا کرنے سے روکا گیا ہے؟جانئے

06-18-2023

(ویب ڈیسک)پاکستان کی معروف اداکارہ علیزے شاہ نے کہا ہے کہ مجھے والدین ابھی رقص کرنے کی اجازت نہیں دے رہے۔

  تفصیلات کےمطابق اداکارہ علیزے شاہ کااپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ میں انٹرویو دینے سے گھبرا جاتی ہوں کیونکہ وہاں خود علیزے شاہ بن کر بات کرنی پڑتی ہے، اس لیے مجھے یہ کام تھوڑا مشکل لگتا ہے۔علیزے نے کہا کہ وہ اداکاری کے علاوہ گلوکاری بھی کرنا چاہتی ہیں اور اگر وقت ملا تو وہ لکھنے کی جانب بھی ضرور آئیں گی۔   اداکارہ کہتی ہیں کہ انہیں رقص کرنے کا تو بہت شوق ہے لیکن کیمرے کے سامنے رقص نہیں کرسکتی، اس کے لیے مجھے اپنا اعتماد بڑھانا ہوگا۔