بالوں کو ہفتے میں کتنی بار دھونا مفید ہوتا ہے؟جانئے

06-18-2023

(ویب ڈیسک)ماہرین نے بالوں کو بہترین رکھنے کیلئے انہیں دھونے کا طریقہ کار بیان کردیا۔

ماہرین کے مطابق بالوں کو دھونے  کا انحصار بالوں کی ساخت، انداز اور چکنائی پر ہوتا ہے،کچھ افراد کے لیے بہت زیادہ بالوں کو دھونا بالوں  میں خشکی  اور خارش جیسے مسائل کا باعث بنتا ہے جبکہ کبھی کبھار دھونے سے بالوں میں چکنائی بڑھ جاتی ہے اور وہ بے جان نظر آنے لگتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق شیمپو آئل یا چکنائی کو ایک جگہ جمع کر دیتا ہے تو اس کا بہت زیادہ استعمال بالوں کو خشک کر سکتا ہے یا وہ آسانی سے ٹوٹنے لگتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ بال قدرتی طور پر ایک آئل sebum بناتے ہیں اور شیمپو بالوں کی صفائی کے لیے اضافی چکنائی، گرد اور دیگر کو پکڑتا ہے۔بالوں میں کسی حد تک گرد کی موجودگی نقصان دہ نہیں بلکہ قدرتی ہوتی ہے اور بالوں میں کچھ چکنائی کو برقرار رکھنا ضروری ہوتا ہے۔ درحقیقت ہر ہفتے چند بار بالوں کو(2 سے 5 بار) صرف پانی سے دھونا ہی گرد اور کچرے کی صفائی کے لیے کافی ہوتا ہے۔البتہ اگر آپ کے بال بہت ہلکے ہیں یا بہت زیادہ پسینہ آتا ہے یا بہت زیادہ مرطوب موسم والے علاقے میں رہتے ہیں تو بالوں کو روزانہ شیمپو سے دھونا نقصان نہیں پہنچاتا، اسی طرح اگر آپ کے بال زیادہ گھنے ہیں اور ان میں آئل کی مقدار کم ہوتی ہے تو شیمپو کی ضرورت بہت کم ہوتی ہے۔